پاکستان نے پہلی اننگز پانچ سو اکاون رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ سری لنکا نے ایک وکٹ کھوکر ستررنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے میچ رکا ہوا ہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز پانچ سو اکاون رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ سری لنکا نے ایک وکٹ کھوکر ستررنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے میچ رکا ہوا ہے۔

کولمبو میں جاری میچ کے تیسرے روز پاکستان نے چار سو اٹھاسی رنز سے اپنی اننگز شروع کی۔ تاہم صرف تین رنز اضافے کے ساتھ ہی اسد شفیق آؤٹ ہوگئے۔ عدنان اکمل بھی پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد عبدالرحمان بھی صرف اٹھارہ رنز تک ہی مصباح الحق کا ساتھ دے سکے۔ مصباح الحق نے چھیاسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پانچ سو اکاون رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر پاکستان نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔ سری لنکا کی طرف سے ہیراتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے اننگز شروع کی تو اوپنر پراناویتانا بغیر کوئی رنز بنائے جنید خان کی گیند پر اظہر علی کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس وقت دلشان چھیالیس اور سنگاکارا بائیس رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔ بارش کی وجہ سے میچ رکا ہوا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular