یوروکپ دو ہزار بارہ کی فاتح اسپینش ٹیم وطن واپس پہنچی تولاکھوں شہریوں نے شانداراستقبال کیا، میڈرڈ کو دلہن کی طرح سجایا گیا

یوروکپ دو ہزار بارہ کی فاتح اسپینش ٹیم وطن واپس پہنچی تولاکھوں شہریوں نے شانداراستقبال کیا، میڈرڈ کو دلہن کی طرح سجایا گیا

یورو کپ فٹبال میں اسپین کی تاریخ ساز کامیابی پرپورا ملک رنگوں اوروشنیوں سے نہا گیا۔ اسپینش ٹیم ٹرافی لئے یوکرائن سے وطن واپس پہنچی تو لاکھوں کی تعداد میں شائقین نے میڈرڈ میں انکا زبردست استقبال کیا۔ دارالحکومت سرخ جھنڈوں سے بھر گیا، گلی گلی کوچے کوچے میں جشن کا سماں ہے، منچلے رقص کرتے رہے۔ آسمان آتش بازی کے رنگوں سے سج گیا۔ ٹیم اسپین کے بادشاہ جوان کارلوس سے ملے گی جہاں انکے اعزاز میں کھانا دیا گیا ہے اسکے بعد ٹیم بس پر سوار ہو کر میڈرڈ کی سڑکوں کا چکر لگائے گی اور شہریوں کے ساتھ جشن میں شریک ہو گی۔ اس سے قبل اسپینش شائقین نے میڈرڈ کے سبیلیس اسکوائرپرپوری رات جشن منایا۔ اسپینش ٹیم کا ڈریس پہنے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے لاکھوں شائقین نے ٹیم کی کامیابی پرخوب ہلہ گلہ کیا۔ جشن منانے والوں میں کئی غیرملکی شائقین بھی شامل تھے۔ ادھرکیوو میں فائنل کے بعد اسپینش ٹیم جب اپنے ہوٹل پہنچی تو سینکڑوں سپورٹرز نے ان کا شانداراستقبال کیااورتالیاں بجا کرفاتح ٹیم کو داد دی۔ اسپین کے تمام قومی اخبارات اورمیڈیا نے ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular