بھارت کی ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں پہلے نمبرپرلے آئی

بھارت کی ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں پہلے نمبرپرلے آئی

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بھارت کی ٹی ٹونٹی سیریزکے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح نے پاکستان کوٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نمبرون ٹیم بنا دیا۔پاکستان ایک سوچوبیس پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سرفہرست ہے جبکہ نیوزی لینڈ ایک درجہ تنزلی کے باعث دوسرے اورویسٹ انڈیز تیسرے نمبرپرہیں۔رینکنگ میں انگلینڈ کا چوتھا اوربھارت کا پانچواں نمبرہے۔جنوبی افریقہ چھٹے،،آسٹریلیا ساتویں جبکہ سری لنکا آٹھویں،افغانستان نویں اوربنگلہ دیش دسویں نمبرپرہے۔دوسری جانب پاکستان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پرچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا بیان سامنے آیا ہے۔نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں چودہ میں سے بارہ میچزجیتے،قومی ٹیم پہلی پوزیشن کی حق دارتھی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بارٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرپہنچا۔

Most Popular