انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس وائٹ واش کے خطرے سے دوچار ہیں

انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ  میچز کی سیریز میں گرین شرٹس وائٹ واش کے خطرے سے دوچار ہیں

گرین شرٹس کی موجودہ ایک روزہ پرفارمنس بھلے اچھی نہ ہو لیکن ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کاریکارڈ شاندار رہا ہے ،،پاکستان نے چودہ مرتبہ مخالف ٹیموں کو کلین سویپ کیا ہے جبکہ گرین شرٹس دس مرتبہ کلین سویپ ہوئے ہیں ،،پاکستان کو آخری مرتبہ دو سال قبل متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا نے تین صفر سے کلین سویپ کیا تھا ،، پاکستان نے آخری مرتبہ دو ہزار گیارہ بارہ میں بنگلہ دیش کیخلاف سیریز تین صفر سے جیت کر کلین سویپ کیا تھا ،، پاکستان کو پہلی مرتبہ انیس سو اسی اکیاسی میں ویسٹ انڈیز نے تین صفر سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے اپنا پہلا کلین سویپ انیس سو پچاسی چھیاسی میں سری لنکا کو پانچ صفر سے ہرا کر کیا تھا،مجموعی طور پر پاکستان اب تک چار چار مرتبہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے ،،تین مرتبہ نیوزی لینڈ دو مرتبہ بنگلہ دیش اور ایک مرتبہ سری لنکا کو کلین سویپ کر چکا ہے ،،آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو چار مرتبہ ،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز نے دو جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش نے ایک ایک مرتبہ کلین سویپ شکست دی ہے ،،پاکستان انگلینڈ سے وائٹ واش ہوا تو یہ اس کی گیارہویں کلین سویپ شکست ہوگی جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو تیسری مرتبہ یہ ہزیمت اٹھانا پڑے گی

Most Popular