پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل روک دیاگیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل روک دیاگیا۔

کولمبو میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بارش سے متاثرہ ٹیسٹ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے پانچ سو اکاون رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز پہلی اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان ایک سو پینتس رنز بنالئے ہیں، اس وقت کریز پرکمار سنگاکارا بہتراور تلکارتنے دلشان ساٹھ رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھرنگا پراناویتانا تھے جو صفر پر جنید خان کا شکار بنے۔ اس قبل گرین شرٹس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو اکیاون رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular