سٹار آل راؤنڈر پاکستان شاہد خان آفریدی پاکستان سپرلیگ کے سیزن تھری میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد خان آفریدی کی پشاور زلمی چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ جس کے بعد سٹار آل راؤنڈر پی ایس ایل سیزن تھری میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ شاہد آفریدی اس معاہدے کے بعد کراچی کنگز فرنچائز کے صدر بھی بن گئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے شاہد آفریدی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ کھلاڑیوں کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے مالک نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستانی کرکٹ کا بڑا نام ہیں۔ سٹار کرکٹر کی کراچی کنگز میں شمولیت پر بے حد خوش ہیں۔