بھارت کو دبوچنے کیلئے شاہینوں نے برمنگھم میں بھرپور پریکٹس کی،

بھارت کو دبوچنے کیلئے شاہینوں نے برمنگھم میں بھرپور پریکٹس کی،

پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف اپنے ہتھیار تیار کر لئے،،، برمنگھم میں قومی شاہینوں نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا،،، بلے بازوں نے بڑا سکور کرنے کی تیاریاں کیں،،، فیلڈروں نے بھی خامیوں پر قابو پایا،،، قومی گیند بازوں نے اپنی لائن اور لینتھ کو بہتر بنایا،، وہاب سمیت فاسٹ باؤلر نے نیٹ پر پورے ردھم سے باؤلنگ کر کے سب کو متاثر کیا،،، بھارت کے خلاف حتمی سکواڈ میں فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے،،، تاہم جنید خان، فخر زمان، حارث سہیل میچ نہیں کھیلیں گے۔۔چیمپئنز ٹرافی کے بڑے میچ کے تمام ٹکٹ تو فروخت ہو چکے ہیں لیکن پاک بھارت میچ کا مزہ کرکرا ہونے کا بھی امکان ہے،،، انگلش محکمہ موسمیات نے برمنگھم میں آج بادل برسنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے،، بادل چھائے رہنے کے سبب تیز گیند باز بھی پچ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔۔۔

Most Popular