روایتی حریفوں کو چت کرنے کیلئے بھرپور سٹریٹجی

روایتی حریفوں کو چت کرنے کیلئے بھرپور سٹریٹجی

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے روایتی حریفوں کو چت کرنے کیلئے بھرپور سٹریٹجی بنا رکھی ہے،،، کہتے ہیں کہ بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے پاکستانی بالنگ اٹیک بھی خوب تگڑا ہے،،، قومی ٹیم فتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی،،، ایسا کریں گے جو پہلے کسی نے بھی نہ کیا ہو،،، کپتان میچ سے پہلے پرجوش نظر آئے،،، کہا کہ بھارتی ٹیم میں بے شک بڑے نام ہیں مگر ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں،اچھا کھیل کر میچ پاکستان کےنام کریں گے
دوسری طرف ہائی وولٹج ٹاکرے کیلئے کوچ مکی آرتھر نے قومی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،،، پہلا ہدف بھارتی ٹیم کو جلدآوٹ کرنا ہوگا۔ ڈریسنگ روم میں کوئی دباؤاورہچکچاہٹ نہیں۔ جدید حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،،

Most Popular