پاکستان اور بھارت کا مقابلہ -شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے جذبات بھی عروج

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ -شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے جذبات بھی عروج


پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو تو شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے جذبات بھی عروج پر ہوتے ہیں،،ان ہائی وولٹیج مقابلوں میں بیشتر اوقات کھلاڑیوں کے درمیان لڑائیاں آج بھی لوگوں کو یاد ہیں،،،،،انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں جاوید میانداد بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کی بے جا اپیلوں سے اتنا بے زار ہوگئے کہ پچ پر کھڑے ہوکر اچھل کود کرنے ،،یہ واقعہ تاریخ کا حصہ بن گیا،،،انیس سو چھیانوے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں عامر سہیل نے وینکتیش پرساد کو یکے بعد دیگرے دو چوکے لگائے اور بیٹ سے اشارہ کرنے لگے،،لیکن اگلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے
شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے درمیان لڑائی کس کو یاد نہیں ،،،،دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر گالیوں کی ایسی بوچھاڑ کی جو شائقین اب تک نہیں بھول پائے
اپنے نام کی طرح ہمیشہ گمبھیر رہنے والے گوتم گمبھیر اور وکٹ کیپر کامران اکمل کیساتھ بھی بھڑ گئے تاہم کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کرایا،،،
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اپنی برق رفتار بالنگ کیساتھ کیساتھ جھگڑا کرنے کیلئے بھی مشہور ہیں،

Most Popular