چیمپئنز ٹرافی،انڈین بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ, پاکستان کو جیت کیلئے 324 رنز کا ٹارگٹ

چیمپئنز ٹرافی،انڈین بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ, پاکستان کو جیت کیلئے 324 رنز کا ٹارگٹ

برمنگھم میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں قومی کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرانے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا، انڈین ٹیم کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما میدان میں اترے اور محتاط انداز سے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ شیکھر اور شرما کی جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ پاکستان کو پہلی کامیابی 136 کے سکورپر ملی جب شیکھر دھون 68 کےمجموعی اسکور پر اپنی وکٹ شاداب خان کو دے بیٹھے۔ انڈین ٹیم کا سکور 170 سے زائد پر پہنچا تو ایک مرتبہ پھر بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا۔ میچ شروع ہوا تو روہت شرما 91 رنز بناکر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ روہت کے بعد یووراج سنگھ میدان میں اترے اور شائقین کرکٹ کے لہو کو گرما دیا۔47ویں اوور میں یووراج سنگھ 53 کے مجموعی اسکور پر حسن علی کی یارکر گیند کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پانڈیا نے آکر عماد وسیم کو آخری اوور میں لگاتار تین چھکے مار کر سکور کو 300 سے اوپرکردیا۔اںڈین ٹیم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 319 رنزبنائے۔بارش کےباعث کھیل باربار رکنے کی وجہ سے اسے 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

Most Popular