کپتان سرفراز دھوکا نہیں دے گا

کپتان سرفراز دھوکا نہیں دے گا

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد جہاں انتہائی کول دکھتے ہیں وہیں فیلڈ میں اتنہائی اگریسیو بھی نظر آتے ہیں،،، شاندار انداز سے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس لگاتے ہیں،،، ان کی بیٹنگ پر ایک نظر ڈالیں تو وکٹ کیپر بیٹسمین کے ستر ون ڈے میچوں میں ایک ہزار پانچ سو اڑسٹھ رنز ہیں،،، جبکہ دو سنچریاں اور اور چھ ففٹیز بھی انکی ریکارڈ بُک میں شامل ہیں۔ بابر اعظم بھی پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی جان ہیں،،، نوجوان بلے باز نے چھبیس میچوں میں ایک ہزار تین سو بائیس رنز جوڑے،،، نوے اعشاریہ دو تین کے اسٹرائیک سے کھیلنے والے بابر اعظم نے پانچ سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں،،، باؤلنگ پر نظر ڈالی جائے تو محمد عامر کے صورت میں پاکستان کے پاس انتہائی خطرناک ہتھیار ہے،،، عامر بتیس ون ڈے میچوں میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کر چکے ہیں۔ دوسری طرف بھارتی کیمپ کے قائد ویرات کوہلی اپنی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی مثال ہیں۔ ایک سو اناسی میچوں میں سات ہزار سات سو پچپن رنز بنائے۔ ستائیس سنچریاں اور انتالیس نصف سنچریاں بھی ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،،، بائیں ہاتھ کے جارحانہ اوپنر شیکھر دھون،،، مہندر سنگھ دھونی، جادیو،،، کارتک بھی بہترین بلے بازوں میں شمار کئے جاتے ہیں،،، جبکہ ایشون کے گھومتے گیند اور بھونشوار کمار کی گیندیں پاکستانی بلے بازوں کیلئے امتحان ہو گا۔۔کپتان سرفراز دھوکا نہیں دے گا،،، پورے پاکستان کو ٹیم گرین شرٹس پر پورا مان ہے،،، ادھر بھارتی کیمپ کے کپتان ویرات کوہلی بھی بیٹنگ لائن کی جان ہے،،، پاکستان اور بھارتی ٹیم کا موازنہ کریں گے

Most Popular