سابق آسٹریلین بلےبازسٹورٹ لا پاکستان کےنئےکوچ ہونگے

سابق آسٹریلین بلےبازسٹورٹ لا پاکستان کےنئےکوچ ہونگے

سٹورٹ لا آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور چون ایک روزہ میچز کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز ہیں ،،سینتالیس سالہ لا نے کوئنز لینڈ کی بارہ سال تک نمائندگی کرتے رہے ہیں انہیں ماڈرن کرکٹ کی سمجھ رکھنے والا کھلاڑی سمجھا جاتا ہے ،،لا نے ایک روزہ میچز میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں ،،لا کوئنز لینڈ کی کوچنگ بھی کرتے ہیں ،ذرائع کے مطابق انہیں دو سال کیلیے پاکستان کا کوچ بنایا جائیگا،،سٹورٹ کی تنخواہ اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ ہوگی ،،سٹورٹ کو اینڈی ملز پر ترجیح ان کے ریکارڈ کے باعث دی گئی ہے ،،لا ایک بہترین فیلڈر اور تکنیکی لحاظ سے انہیں مکمل بلے باز کہا جاتا تھا ،یہی دو چیزیں پاکستانی کرکٹ میں مفقود ہیں اس لیے سٹورٹ لا کو یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Most Popular