تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم چار سو تیرہ رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی، پاکستان نے پینتیس رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں

 تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم  چار سو تیرہ رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی، پاکستان نے پینتیس رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں

شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزسری لنکن ٹیم نے اپنی اننگز دوسو پینتالیس رنزدوکھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی تومیتھیوز سترہ رنزبنا کرعبدالرحمان کے ہاتھوںآؤٹ ہوگئے،جبکہ جے وردھنے انتالیس رنز بناکر جنید خان کے اورسنگاکارا ایک سو چوالیس کے سکورپرسعید اجمل کی گیند پریونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسطرح سری لنکا کی پوری ٹیم چار سو تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے چار،عمرگل نے تین،جنید خان نے دواورعبدالرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پردو وکٹوں کے نقصان پرپینتیس رنزبنائے ۔پاکستان کی جانب سےمحمد حفیظ چھ اور عمر گل انیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد اظہر دس اور یونس خان صفر پرناٹ آؤٹ ہیں ۔سری لنکا کی طرف سے ولیگندارا اورہیرتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular