یونس خان نے پشاور میں نجی کرکٹ کلب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بنائی گئی پچز کا افتتاح کردیا

یونس خان نے پشاور میں  نجی کرکٹ کلب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بنائی گئی پچز کا افتتاح کردیا

سابق کپتان یونس خان نے پشاور میں نجی کرکٹ کلب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بنائی گئی پچز کا افتتاح کردیا،،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ ساری زندگی کراچی میں رہے مگر کرکٹ میں خیبرپختونخوا کا انتخاب کیا، ہم نے خیبر پختونخوا میں کرکٹ کو فروع دینا ہے، ہمیں فخر ہے کے کے پی سے فخر زمان جیسے کرکٹر ملے،یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی جا رہی ہے، جیت کا یہ تسلسل برقرار رہنا چاہیے، لاہور علاوہ ملک کے ہر شہر میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہئے، کرپشن سے اداروں کو نقصان پہنچتا ہے، شہریار کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ نمبر ون بنی، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حال میں بہت خوش ہیں،، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں

Most Popular