قومی ٹیم میں سلیکشن سے محروم وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بنایا انوکھا ریکارڈ
قائد اعظم ٹرافی میں اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان کھیلے گئے سپر ایٹ کے میچ میں کامران اکمل نے 800 فرسٹ کلاس کیچوں کا سنگ میل عبور کیا،،انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں دو شکار سمیت مجموعی طور پر میچ میں سات کیچ لیے۔
فرسٹ میچوں میں سب سے زیادہ کیچ اور مجموعی شکار کا ریکارڈ انگلینڈ کے وکٹ کیپر باب ٹیلر کے پاس ہے جنہوں نے 639 فرسٹ کلاس میچوں میں 1473 کیچ سمیت مجموعی طور پر 1649 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے عقب میں شکار کیا۔