باکسر عامر خان کو فریال مخدوم سے علیحدگی کے ایک ہی دن بعد یاد ستانے لگی
،، فریال سے الگ ہونے کے بعد باکر عامر خان ناک آؤٹ ہو گئے،،، راہیں جدا ہوتے ہی دونوں کو اب تنہائیاں ستانے لگی ہیں،،، ایک ہی دن بعد عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی برباد ہونے کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکے،،، وہ خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں،،، سمجھ میں نہیں آرہا کیا کریں۔دوسری طرف فریال مخدوم کی بے قراریاں بڑھنے لگیں،،، اور دوبارہ عامر خان سے رجوع کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے،،، کہتی ہیں کہ چھوٹی سی بات کا بڑا ایشو بن گیا،،، ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا،،، ایسا لگا کہ عامر خان کا بھی اکاؤنٹ ہیک ہوا،، کیونکہ عامر خان نے پہلے کبھی طلاق کی بات نہیں کی۔۔ فریال مخدوم نے اپنے رشتے سے متعلق یہ بھی کہا کہ جو ہو گا بہتر ہو گا۔۔