آسٹریلیا نے چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں جاری چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آج ہونے والے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے چھ گول کرکے میچ میں اپنی فتح یقینی بنالی۔پاکستان کی جانب سے محمد توثیق نے پنلٹی کارنرپرچونسٹھویں منٹ میں واحد گول کیا۔ قومی ٹیم کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے اور گرین شرٹس اپنے پول میں کسی میچ میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔اس فتح کے بعد آسٹریلیا نے بھی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular