پاکستان نے بنگلہ دیش کوتیسرے ون ڈے میں اٹھاون رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کوتیسرے ون ڈے میں اٹھاون رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ گرین شرٹس کو مہنگا پڑا۔ محمد حفیظ بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ اسد شفیق بھی بنگلہ دیشی باؤلرزکا ڈٹ کرسامنانہ کرسکے اورسات رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ پچ نے پورا دن اسپنرزکا ساتھ دیا یونس خان بھی زیادہ دیرتک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چھبیس رنزبناکرعبدالرزاق کا شکار بنے۔ عمراکمل ستاون رنزبناکر نمایاں رہے۔ مصباح الحق نے سینتالیس رنز کی اننگزکھیلی۔ قومی ٹیم سینتالیسیوں اوورمیں ایک سو ستتررنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ بنگالی ٹائیگرزعبدالرزاق اور محموداللہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر حاصل کرلی۔ محمد حفیظ کی گیند پرتمیم اقبال بولڈ ہوئے۔ جس کے بعد شہریارنفیس اورمحموداللہ نے محتاط انداز سے اسکور آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لئے انہتر رنز کی شراکت قائم کی۔ محمود اللہ پینتیس اورشہریارنفیس پچیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے، تاہم بعد میں آنے والے بلے بازپاکستانی شاہینوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اوروقفے وقفے سے پویلین کا رخ کرتے رہے۔میزبان ٹیم اڑتیسویں اوور میں ایک سو انیس رنزپرڈھیرہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اورمحمد حفیظ نے تین تین شکار کئے جبکہ سعید اجمل اورعبدالرحمٰن نے دودووکٹیں اپنے نام کیں۔ عمراکمل کو شاندارکارکردگی پر مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریز کے اعزازسے نوازا گیا۔بنگلہ دیش کیخلاف اس فتح کیساتھ ہی پاکستان نے کسی بھی ملک کومسلسل بائیس میچ ہرانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے، اس سے قبل آسٹریلیا انیس سو تراسی سے دوہزار چار تک زمبابوے کو مسلسل بائیس میچ ہرا چکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے مسلسل چھ ون ڈے سیریزجیتنے کا بھی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular