پاکستان پہلے ٹیسٹ کی ہارکا بدلہ لینے کے لئے فل تیاری سے میدان میں اترے گا۔

پاکستان پہلے ٹیسٹ کی ہارکا بدلہ لینے کے لئے فل تیاری سے میدان میں اترے گا۔

پاکستان اور سری لنکا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ ہوں گے آمنے سامنے، پہلے میچ میں شکست سے دوچار شاہین نئے جذبے اور جیت کی لگن لیے میدان میں اتریں گے، سرفراز الیون دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے لیے پر امید ہے
ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں کو نفسیاتی برتری حاصل ہے،پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے رنگنا ہیراتھ سری لنکن ٹیم کا خاص ہتھیار ہوں گے
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد اکیس رنز سے شکست دی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

Most Popular