سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔پندرہ رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرزمان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، شاداب خان، جنید خان، حارث سہیل اورامام الحق شامل ہیں۔ فٹنس مسائل کا شکاراظہرعلی کی جگہ چیف سلیکٹرانضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پانچ میچوں پرمشتمل سیریزکا پہلا میچ تیرہ اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Most Popular