انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں برطانوی کرکٹ کلب ایسکس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولرمحمد عامر نے یارکشائر کے خلاف تباہ کن باولنگ کا مظاہر ہ کرکے سب کو حیران کر دیا

 انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں برطانوی کرکٹ کلب ایسکس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولرمحمد عامر نے یارکشائر کے خلاف تباہ کن باولنگ کا مظاہر ہ کرکے سب کو حیران کر دیا

انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی مایہ ناز بالر محمد عامر کی واہ واہ ہونے لگی ، فاسٹ باولر کی شاندار گیند بازی کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایڈم لیتھ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تین بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکےمحمد عامر نے 11.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمی پورٹر نے 3 اور روی بوپارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں،، ایسکس نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر 99 رنز بنا ئے

Most Popular