چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کو راہ راست پر آنا پڑ گیا

چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کو راہ راست پر آنا پڑ گیا


بگ تھری کے خاتمے کے بعد زخم خوردہ بھارتی سورماؤں نے ہارے ہوئے پہلوان کی طرح آخری چیخ مارنے کی کوشش کی اور ،،، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی،،، دیگر کرکٹ بورڈز نے بھی اس دھمکی کو دیوانے کی بڑ قرار دیتے ہوئے بھارت کے بغیر ہی چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا،،، چاروں طرف سے جب منہ کی کھانی پڑی تو چارو ناچار بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہتھیار ڈالنے پڑ گئےچیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ بی سی سی آئی کی ہنگامی جنرل میٹنگ میں کیا گیا،،، میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان پیر کو کیا جائے گا،،، چیمپیئنز ٹرافی انگلینڈ اور ویلز میں یکم جون سے کھیلی جائے گی،،، چار جون کو ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

Most Popular