قومی ٹیم کے اہم باﺅلر محمد عامر پنڈلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے
سری لنکا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ،، پہلے سے مسائل کا شکار شاہینوں پر ایک اور افتاد آ پڑی،، اہم باﺅلر محمد عامر انجری کا شکار ہو گئے،، محمد عامر کو پنڈلی میں انجری کے باعث ایم آر آئی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ایم آر آئی رپورٹ کے بعد محمد عامر کو میچ میں واپس شامل کرنے یا باہر بٹھانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے دوسرے روز صرف دو اوور ہی کرائے تھے،، وہ تیسرے اوور کی تین گیندیں پھینکنے کے بعد تکلیف برداشت نہ کر سکے اور ڈریسنگ روم واپس چلے گئے، محمد عامر کی انجری کے باعث سری لنکا کی چٹان جیسی مضبوط باﺅلنگ لائن کو ہلانے میں شاہینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے