دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزسری لنکا کی پہلی اننگزکے چارسوبیاسی رنزکے جواب میں پاکستان نے بغیرکسی وکٹ کے نقصان پررنزاکاون رنز بنالیے

دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزسری لنکا کی پہلی اننگزکے چارسوبیاسی رنزکے جواب میں پاکستان نے بغیرکسی وکٹ کے نقصان پررنزاکاون رنز بنالیے


دبئی میں جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پرپاکستان نے سری لنکا کے چارسوبیاسی رنزکے جواب میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پررنز بنالیے۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود اورسمیع اسلم میدان میں اترے اورٹیم کواچھا آغازفراہم کیا۔اوپننگ جوڑی نے ٹیم کا مجموعی سکوراکاون رنزپرپہنچا دیا۔سمیع اسلم تیس اورشان مسعود پندرہ رنز بنا کروکٹ پرموجود ہیں۔ سری لنکا نے پہلی اننگزمیں پاکستان کے خلاف چارسوبیاسی رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے آغاز میں بھی سری لنکن بلے بازوں کا راج رہا۔لنکن بیٹسمینوں نے پاکستانی باؤلروں کی خوب درگت بنائی۔سری لنکن اوپنرکرونارتنے ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے اورایک سوچھیانوے رنز بنا کروہاب ریاض کی گیند پربولڈ ہوئے۔کپتان چندی مل باسٹھ، پریرا اٹھاون اورڈک ویلا نے باون رنز کی اننگزکھیلی جبکہ سمارا وکراما اڑتیس، جے کے سلوا نے اٹھائیس رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے ایک سوچوراسی رنز دے کرچھ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ محمد عباس دو اورمحمد عامر اوروہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی

Most Popular