بلائینڈ کرکٹ کا عالمی میلہ، لاہور بنا میزبان، پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلد کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔

بلائینڈ کرکٹ کا عالمی میلہ، لاہور بنا میزبان، پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلد کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، چالیس اووز میں بنگلادیشی کھلاڑی چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو سات رنز بنا پائے۔ گرین کیپس نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سترہویں اوور میں 9 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی، پاکستانی آل راؤنڈر بدر منیر مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان بلائند کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ حکومتی عدم توجہی کے باعث شکوہ کناں نظر آئے، کہتے ہیں پاکستان ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے اعلی حکام نے آنے تک کی زحمت نہیں کی۔


دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ورلڈ کپ کے انعقاد کو سراہا ۔

روایتی میچز کی طرح سٹیڈیم میں شائقین کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تو موجود نہیں تھا البتہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ اور دوست احباب اپنے ستاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجاتے رہے۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا دوسرا میچ کل جناح سٹیڈٖیم گوجرانوالہ میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Most Popular