نوجوان کرکٹرعماد وسیم کراچی کنگزکے نئے کپتان مقرر

نوجوان کرکٹرعماد وسیم کراچی کنگزکے نئے کپتان مقرر

پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگزنے نوجوان کرکٹرعماد وسیم کونیا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ لیجنڈری کرکٹرشاہد آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عماد وسیم کوکراچی کنگزکا نیا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ وہ بطورعام کھلاڑی ٹیم میں کھیلیں گے۔عماد وسیم جارحانہ کپتان ہیں اورمجھے ایسے کپتان پسند ہیں،عمادوسیم کی بھرپورسپورٹ کروں گا۔دوسری جانب عمادوسیم نے کہا کہ میں نے شاہدآفریدی کی قیادت میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیوکیا۔ان کی قیادت میں ٹیم کولےکرچلوں گا

Most Popular