آسٹریلین فاسٹ باؤلرمچل اسٹارک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی میچ میں دو ہیٹ ٹرکس کرڈالیں

آسٹریلین فاسٹ باؤلرمچل اسٹارک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی میچ میں دو ہیٹ ٹرکس کرڈالیں

آسٹریلین فاسٹ باؤلرمچل اسٹارک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی میچ میں دو ہیٹ ٹرکس کرتے ہوئے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے ہیں، مچل اسٹارک یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں باؤلر بن گئے. انہوں نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں نیوساؤتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کی دونوں اننگز میں شاندار ہیٹ ٹرکس کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، وہ گزشتہ 40 برسوں بعد ایک ہی فرسٹ کلاس میچ میں دو ہیٹ ٹرکس کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے.جبکہ مجموعی طور پر یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں باؤلر ہیں. اس سے قبل آخری بار 79-1978 میں پاکستان کے امین لاخانی نے فرسٹ کلاس میچ میں دو ہیٹ ٹرکس کی تھیں۔

Most Popular