دورہ نیوزی لینڈ میں بہتر پرفارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ہوں: آل راونڈر فہیم اشرف
قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار آل راونڈر فہیم اشرف جن کا تعلق جمبر ضلع قصور سے ہے جنہوں نے سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا وقت نیوز کی ٹیم سے بات چیت میں فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ شاندار کارکردگی دن رات محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔ فہیم اشرف کے والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ان کے بیٹے نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ،، ہماری دعائیں فہیم کے ساتھ ہیں۔ فہیم اشرف کے دوست احباب بھی ان کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں،، فہیم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عالمی کرکٹ بحال ہو رہی ہےجو باعث فخر ہے