اولمپکس ہاکی مقابلوں کےپہلے سیمی فائنل میں جرمنی آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔ دوسرا سیمی فائنل آج رات ہالینڈ اور میزبان برطانیہ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اولمپکس ہاکی مقابلوں کےپہلے سیمی فائنل میں جرمنی آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔ دوسرا سیمی فائنل آج رات ہالینڈ اور میزبان برطانیہ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ہاکی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے ابتداء سے ہی ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم پہلی کامیابی آسٹریلیا کو کھیل کے اکیسویں منٹ میں ملی جب گلین ٹرنر اور کیرن گوورز کے شاندار کمبی نیشن نے گیند کو گول کی راہ دکھائی، تاہم یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور پانچ منٹ بعد ہی جرمن کھلاڑی مورٹز فرٹس نے پینلٹی کک پر گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کردیا اور یہی سکور پہلے ہاف تک برقرار رہا۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی کھلاڑی گلین ٹرنر نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کیا تاہم جرمنی نے اوپر تلے دو گول داغ دیئے اور چار کے مقابلے میں دو گول سے میچ کو اپنے نام کیا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل رات بارہ بجے انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular