لندن اولمپکس میں آسٹریلیا کے خلاف بدترین شکست کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم اب ساتویں پوزیشن کے میچ میں آج جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوگی۔

لندن اولمپکس میں آسٹریلیا کے خلاف بدترین شکست کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم اب ساتویں پوزیشن کے میچ میں آج جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ساتویں پوزیشن کا میچ لندن کے ریور بینک ایرینا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ پول اے میں شامل پاکستانی ٹیم نے پانچ پول میچز کھیلے جس میں سے دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور دو ہی میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ سپین کے خلاف میچ ایک،ایک گول سے برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم اپنے پول میں سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پررہی۔ دوسری جانب پول بی میں جنوبی کوریا نے پانچ میچز میں سے دو جیتے جبکہ تین میں اسے ناکامی ہوئی۔ جنوبی کوریا کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ اپنے پول میں چوتھے نمبر پر رہی۔ ادھر نویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ساڑھے بارہ بجے کھیلا جائے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular