لندن اولمپکس کے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

لندن اولمپکس کے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

لندن کے ریور بینک ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے شروع ہی سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے۔ تیسویں منٹ میں جنوبی کوریا کے ہیون ہی سنگ نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم یہ برتری ایک منٹ سے زیادہ برقرار نہ رہ سکی اور محمد وقاص نے شاندار گول داغ کر سکور ایک ایک سے برابر کردیا۔ دومنٹ بعد ہی ہیون ہی نے ایک بار پھر گیند کو گول کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی جوپہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی سنسنی خیز انداز میں ہوا اور کھیل کے چوالیسویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے خوبصورت گول کرکے سکور برابر کردیا جبکہ اکسٹھویں منٹ میں محمد عمران نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول کی برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ واضح رہے کہ بیجنگ اولمپکس میں پاکستان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular