آئی سی سی نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا

 آئی سی سی نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے دس بہترین باؤلرز میں بھارت کے روندر جدیجہ پہلے، انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن دوسرے، بھارت کے ایشون تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزلی وڈ چوتھے اور سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ پانچویں نمبر پر آگئے، آئی سی سی کے مطابق آل راؤنڈرز کی نئی درجہ بندی میں بھارت کے روندر جدیجہ پہلے، بنگہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، بھارت کے ایشون تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور انگلینڈ ہی کے بین سٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کی نئی درجہ بندی کے مطابق دس بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور بھارت کے چیتیشور پجارا ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی، ویراٹ کوہلی پانچویں، اجنکیا ریہانے چھٹی اور جونی بریسٹو دو درجہ ترقی پا کر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملا نویں اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر ہیں،
پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی دو درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔۔۔۔

Most Popular