شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم ڈھاکا ڈائنا میٹس کو فائنل کا ٹکٹ دلا دیا
ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ڈھاکا ڈائنا میٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو بانوے رنز بنائے، شاہد آفریدی نے تیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئیپچپن پر آدھی اور اٹھارہویں اوور تک پوری ٹیم چھانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی، شعیب ملک صرف سات رنز بنا سکے۔ شاہد آفریدی نے تین شکار کیے۔ پچانوے رنز کی زبردست کامیابی اور فائنل میں رسائی پر شاہد آفریدی مین آف دی قرار پائےایونٹ کے دوسرے میچ میں کرس گیل کی 126 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائٹنز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کوالیفائر ٹو کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ شکست کے بعد کھلنا ٹائٹنز ایونٹ سے باہر ہو گئی،،شاندار اننگز کھیلنے پر کرس گیل کومیچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا