کرس گیل نے بڑی اننگز کھیلنے اور اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا
ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 19ویں سنچری ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر 800چھکے لگا کر نئی تاریخ بھی رقم کر دی ہے گیل بی پی ایل کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے اور اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔ انہوں نے بی پی ایل میں صابررحمان کے 122رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔