پاکستان سپر لیگ کا میلہ دبئی میں رونق لگانے کے بعد کل سے شارجہ منتقل ہو جائے گا

پاکستان سپر لیگ کا میلہ دبئی میں رونق لگانے کے بعد کل سے شارجہ منتقل ہو جائے گا

پی ایس ایل کا نواں میچ کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا ، دونوں ٹیمیں اب تک تین تین میچز کھیل چکی ہیں ،دبئی کے ٹرننگ ٹریکس کے بعد شارجہ کی وکٹیں نسبتا آسان اور تیز رفتار ہونے کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ وہاں ہونیوالے میچز ہائی سکورنگ ہونگے جن میں بلے بازوں کیلیے پرفارم کرنا آسان ہوگا ،شائقین کو زیادہ چوکے چھکے دیکھنے کو مل سکتے ہیں جبکہ باؤلرز کی مشکلات میں اضافہ ہو گا ،،اسلام آباد یونائیٹد اب تک تین میچز کھیل چکے ہیں ،،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے انہیں شکست دی جبکہ کراچی کنگز کے خلاف وہ میچ جیتنے میں کامیاب رہے تھے ،،دوسری جانب گزشتہ روز ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرنیوالی لاہور قلندرز کی ٹیم ہوگی جس نے اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک بڑے مارجن سے شکست دی تھی،،شارجہ میں دس اور گیارہ فروری کو ایک ایک میچ کھیلا جائے گا

Most Popular