پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا

شاہینوں کے سامنے ٹیسٹ کے بعد اب ایک روزہ میچز کا بڑا امتحان،، قومی ون ڈے ٹیم نے برسبین میں ڈیرے ڈال لئے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیرہ جنوری کو ہو گا، ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد اظہر الیون بدلہ چکانے کیلئے پرعزم ہے، آسٹریلیا کی تیز پچوں پر باؤلرز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، قومی ٹیم میں ایک بار پھر محمد حفیظ کو شامل کرلیا گیا ہے، کینگروز نے پہلے معرکے کیلئے فاسٹ باولر ہیزل ووڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں دوسرے ون ڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے پندرہ جنوری کو میلبرن، تیسرا انیس جنوری کو پرتھ، چوتھا بائیس جنوری کو سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے چھبیس جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

 

Most Popular