جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

 جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

گھر کے شیر باہر ایک بار پھر ڈھیر ہو گئے، جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی،،کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی پوری ٹیم 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،، میزبان ٹیم کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز 65 جبکہ فاف ڈوپلیسی 62 رنز بناکر نمایاں رہے، جواب میں بھارتی ٹیم متاثر کن بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 208 بناکر آؤٹ ہوگئی،،اپنی دوسری اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم مشکل کنڈیشنز میں بھارتی باؤلنگ کا مقابلہ کرنے میں رہی اور پوری ٹیم 130 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور بھارتی ٹیم کو 208 رنز کا ہدف دیا،، تاہم بھارتی بلے باز بھی جنوی افریقی گیند بازوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور 135 رنز پر پویلین لوٹ گئے،، ویرات کوہلی پہلی اننگز کی ہی طرح دوسری اننگز میں ناکام رہے۔ کوئی بھی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔

Most Popular