جرمن کھلاڑی نے مسلسل14 میچز میں کامیابی حاصل کر کے لگاتار تیسری ٹرافی اپنے نام کی

 جرمن کھلاڑی نے مسلسل14 میچز میں کامیابی حاصل کر کے لگاتار تیسری ٹرافی اپنے نام کی

اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کی جولیا جارجز نے نئے سال کا آغاز ٹائٹل کامیابی سے کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ حریف ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کردیا ،، انہوں نے مسلسل 14میچز جیت کر لگاتار تیسری ٹرافی پر قبضہ یقینی بنایا،، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل فائنل میں نمبر دو سیڈ جرمن کھلاڑی جولیا جارجز نے ٹاپ سیڈ ڈینش حریف کیرولین ووزنیا کو چھ چار اور سات چھ سے ٹھکانے لگا کر نہ صرف مسلسل 14ویں کامیابی کو گلے لگایا بلکہ لگاتار تیسرا ٹائٹل بھی اپنے قبضے میں کرلیا،، کھلاڑی نے اپنی کامیابی کے تسلسل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بہت زیادہ فخر محسوس کر رہی ہیں۔

Most Popular