دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے میچ میں پاکستان کو پھر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بارش کے باعث کیویز کی اننگز 25 اوورز تک محدود کرکے اسے 151 رنز کا نیا ہدف دیا گیا، جو اس نے 24 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بارش کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے، لیکن بارش نے شاہینوں کی تمام محنت میں پانی پھیر دیا، جیت کے بعد نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی، دوسرے میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ فلاپ رہی، ہار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےاعتراف کیا کہ ٹیم کی پرفارمنس بہت مایوس کن تھی، بیٹسمینوں نے اچھا پرفارم نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز کے حساب نے اپنی بیٹنگ کرنا ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ تیرہ جنوری کو کھیلاجائے گا

Most Popular