قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق نے ہانگ کانگ کرکٹ لیگ میں باؤلرز کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی،،

قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق نے ہانگ کانگ کرکٹ لیگ میں باؤلرز کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی،،


ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں پورے چھ چھکے، پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے ادھیڑ عمر کپتان نے ٹی ٹوئنٹی میں باؤلرز کے چھکے چھڑا کر ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں, ہانگ کانگ کرکٹ لیگ میں ہانگ کانگ یونائیڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے مصباح الحق نے لگاتار چھ گیندوں پر باندھ باندھ کر چھ فلک شکاف چھکے مارے،،، ٹک ٹک کے نام سے جانے جانے والے مصباح کے نئے روپ نے دنیا کو حیران کردیا, میچ میں مصباح الحق نے پہلی30گیندوں پر 40رنز بنائے اور پھر اگلی 7سات گیندوں پر 40رنز بنائے انہوں نے 37گیندوں پر 82رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ناقیدین کو بتادیا کہ وہ اب بھی سپر فٹ ہیں

Most Popular