چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کاوہ واحد ایونٹ ہےجوپاکستان نےابھی تک نہیں جیتا۔

چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کاوہ واحد ایونٹ ہےجوپاکستان نےابھی تک نہیں جیتا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال یکم سے 18 جون تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا وہ واحد ایونٹ ہے جو پاکستان نے ابھی تک نہیں جیتا لیکن یہ وہ واحد ایونٹ بھی ہے جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔ میگا ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام آٹھ ممالک کے مختلف شہروں کا سفر کرے گی جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی ان دنوں ممبئی بنگلور اور دہلی کے سفر پر ہے، ٹرافی 2 سے 15 مارچ تک ممبئی بنگلور اور دہلی کا سفر کرےگی۔ 18 سے 21 مارچ تک اس کی منزل ڈھاکہ ہوگی۔ 22 سے 25 مارچ تک وہ کولمبو میں رہے گی۔ 28 سے 30 مارچ تک اس کا پڑاو¿ کراچی میں ہوگا۔ 4 سے 12 اپریل تک جوہانسبرگ ڈربن اور کیپ ٹاو¿ن اس کے میزبان ہوں گے۔ 15 سے 18 اپریل تک یہ آکلینڈ میں ہوگی۔ 19 سے 27 اپریل تک ٹرافی کا سفر میلبورن اور سڈنی میں ہوگا۔ 2 مئی سے یہ برطانیہ کے سفر کا آغاز کرےگی۔ چیمپئنز ٹرافی کےلئے پاکستان کی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

Most Popular