عبدالستار ایدھی کے انتقال پر قومی کرکٹرز بھی رنجیدہ ہے

عبدالستار ایدھی کے انتقال پر قومی کرکٹرز بھی رنجیدہ ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ،، سسکس کیخلاف پریکٹس میچ سے قبل قومی کرکٹرز اور ٹیم منجمنٹ کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔۔کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں جبکہ مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔۔۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات کا تانتا بندھا ہوا ہے ،،سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیشہ تو کوئی بھی زندہ نہیں رہتا لیکن ایدھی صاحب کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی ،،ان کا ہماری زندگی میں ہونا ایک اعزاز ہے ،،،وقار یونس نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ عملی اقدام کیے ،،وہ ایک خاموش لیڈر،ہیرو اور سب کے آئیڈیل تھے ،،ان کا جانا بہت بڑا نقصان ہے ۔۔۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کے انتقال سے ایک عظیم اننگز کا خاتمہ ہو اہے ۔۔انہوں نے رنگ و نسل اور مذہب سے ہٹ کر عوام کی خدمت کی ۔۔۔محمد حفیظ کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایدھی صاحب ایک سچےمسلمان اورمحب وطن پاکستانی تھے، وہ ہمیشہ ایک رول ماڈل اورحوصلہ افزائی کا ذریعہ رہیں گے، وہ ایسےانسان تھےجس نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی،،احمد شہزاد نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ خواہش تھی کہ ایدھی صاحب پوری قوم کو متحد دیکھ سکتے ۔۔دعا ہے کہ ان کی کاوش ایک بڑی تبدیلی لائے گی ،،اس کے علاوہ شعیب اختر،شاہد آفریدی،شعیب ملک اور مصباح الحق نے بھی مختلف انداز میں عبدالستار ایدھی کوخراج عقیدت پیش کیا

Most Popular