مصباح الحق اور یونس خان کی زبردست فارم نے باؤلرز کو ایک بار پھر آؤٹ آف فارم کر دیا

مصباح الحق اور یونس خان کی زبردست فارم نے باؤلرز کو ایک بار پھر آؤٹ آف فارم کر دیا

پاکستان کے مڈل آرڈر نے دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کے چھکے چھڑا دیئے، یونس خان کے ساتھ ساتھ کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کیا،،، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری سکور کی نو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کرنے والے مصباح پہلی اننگز میں ناقابل شکست رہےمصباح الحق کے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ آٹھویں سنچری تھی،جبکہ انہوں نے ٹیسٹ میچ میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کر چکے ہیں، جبکہ انہوں نے تیز ترین سنچری کا رکارڈ برابر اور تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھاآسٹریلیا کے خلاف زبردست کھیل پیش کرنے والے یونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وہی پرفارم دی انہوں نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی ، بلکہ مسلسل تین میچوں کے دوران چار سنچریاں بھی بنا ڈالییونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کی اٹھائیسویں سنچری سکور کی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیزیر میں نے یونس تین سنچریاں سکور کی تھیں،، جس کی وجہ سے سیریز میں پاکستان کی جیت یقینی ہوئی تھی،

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular