سری لنکا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا

سری لنکا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا

سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو اڑسٹھ رنز سے شکست دے کردو میچوں کی سیریزاپنے نام کرلی۔تین سوسترہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم دوسواڑتالیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ کپتان سرفرازاحمد اوراسد شفیق ٹیسٹ کے پانچویں روز قوم کی توقعات پرپورا نہ اترسکے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے پانچ اورہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔گرین کیپس نے ٹیسٹ کے پانچویں روزاپنی اننگزپانچ وکٹ پرایک سواٹھانوے رنز سے شروع کی۔کپتان سرفراز احمد اوراسد شفیق نے قوم کو میچ جیتنے کی امید دلائی مگراڑسٹھ رنز کے انفرادی سکورپرسرفرازاحمد پریرا کی گیند پرآؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔محمد عامر بھی صرف چار رنز بنا کردلروان پریراکی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ یاسرشاہ بھی زیادہ دیرتک اسد شفیق کا ساتھ نہ نبھا سکے اور دوسوچوالیس کے مجموعی سکور پریاسر شاہ بھی پانچ رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ بھی دوسوچوالیس رنز پرگری،ایک سوبارہ رنز بنانے کے بعد اسد شفیق بھی پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے اورلکمل کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی پوری ٹیم دوسواڑتالیس رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ ۔سری لنکا نے میچ اڑسٹھ رنز سے جیت لیا۔کپتان سرفرازاحمد اوراسدشفیق کے علاوہ پوری ٹیم نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Most Popular