سری لنکا نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو ساتویں پوزیشن پر دھکیل دیا اور خود چھٹی پوزیشن حاصل کر لی
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے،، آئی لینڈر سے وائٹ واش ہونے کے بعد قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد سات ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے،ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی ٹیم ایک سو پچیس پوانٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ساؤتھ افریقا دوسری، انگلینڈ تیسری، نیوزی لینڈ چوتھی اور آسٹریلیا پانچ ویں پوزیشن پر براجمان ہے،، آئی سی سی کی جاری کردہ فہرست میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں جب کہ بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم دسویں پوزیشن پر موجود ہے