آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلین اے ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں
سابق کرکٹر بریڈ ہیڈن کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلین اے ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔آسٹریلین ٹیم اگست اور ستمبر کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے بھارت جائے گی جس کے بعد سال کے آخر میں ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ سے ایشز سیریز کھیلے گی