آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں

آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم اب ون ڈے فارمیٹ میں نبرد آزما ہونے جارہی ہے ، برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے گرین شرٹس بھرپور تیاروں میں مصروف ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بیٹنگ ،بالنگ اور فیلڈنگ کیساتھ فٹنس کی خصوصی ڈرلز کرائی گئیں ،بالنگ کوچ اظہر محمود نے گیند بازوں کو خصوصی ٹپس دیں محمد عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے وطن واپس آگئے،اُن کی جگہ جنید خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،ہیں۔نائب کپتان سرفراز احمد بھی والدہ کی علالت کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ ہوگا 

Most Popular