پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، اکیس اپریل کو مقابلے کے لیے رنگ میں اُتریں گے

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، اکیس اپریل کو مقابلے کے لیے رنگ میں اُتریں گے

رنگ کے کنگ باکسر عامر خان نے ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا ،، باکسر عامر خان ایک دفعہ پھر شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے ،، اپنے زور دار مکوں کی بدولت مشہور پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے رواں سال تین فائیٹس کا معاہدہ کر لیا, عامر خان کے پروموٹر ایڈی ہیرن نے کہا کہ عامر خان کے مد مقابل کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا ،،تاہم رواں سال عامر خان کے مینی پیکیاؤ، کیل بروک، کیتھ تھورمین اور ایرل سپینس سے مقابلوں کا امکان ہے ،اس سے قبل عامر خان نے آخری فائٹ 18 ماہ قبل مئی 2016 میں کینولو الواریز سے کی تھی، جس میں اُن کو حریف باکسر نے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا

Most Popular