پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

یو اے ای میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ،چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ انگلش ٹیم ایلسٹر کُک کی قیادت میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تیرہ اکتوبر سے شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ بائیس اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی کے پاؤں میں ہونے والا انفیکشن تاحال ختم نہیں ہوسکا جس کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کُک کے اوپننگ پارٹنر کا انتخاب انگلینڈ کے لئے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایشز سیریز تک چھ سے زائد تجربات کیے گئے لیکن کسی اوپنر میں ایسا دم خم نظر نہیں آیا جو کپتان ایلسٹر کُک کا کریز پر ساتھ دے سکے۔ اس دوران انگلش کھلاڑی معین علی کو اسپن باؤلنگ کی اضافی خوبی کے سبب اس پوزیشن کا مضبوط امیدوار تصور کیا گیا لیکن وہ پاکستان اے ٹیم کے خلاف پہلے ٹور میچ میں صرف بائیس رنز بناسکے جبکہ دوسرے میچ میں سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Most Popular