ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا

 ورلڈ الیون کی ٹیم  لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا،،ٹیم کے ایک کھلاڑی سیموئل بدری کیربیئن لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں پہنچے وہ آج لاہور پہنچیں گے پاکستان روانگی سے قبل دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں آسٹریلوی کرکٹربین کٹنگ کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹریننگ سیشن کے بعد پاکستان آرہا ہوں،،شائقین کرکٹ تیارہوجائیں ان سے پاکستان کے میدان میں ملاقات ہوگی جبکہ ڈیرین سیمی نے بھی پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا،،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے،،ورلڈ الیون کی ٹیم میں سات ممالک کے چودہ کھلاڑی موجود ہیں،،ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے،ورلڈ الیون کی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ، عمران طاہر،،مورنی مورکل،ڈیوڈ ملر،،آسٹریلوی بلے بازجارج بیلی،،ٹم پین،،بین کٹکنگ،،انگلینڈ کے پاؤل کولنگ وڈ،نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اورسری لنکا کے تھسارا پریرا شامل ہیں

Most Popular